فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لیے لیگی قیادت کو پیغامات بھجوائے اور قسمیں کھائیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے واقعات میں جنرل (ر) فیض حمید کا ضرور ہاتھ ہوگا، 9 مئی کے حالات و واقعات کی انگلی فیض حمید کی طرف اشارہ کررہی ہے . انہوں نے آرمی چیف بننے کے لیے لیگی قیادت کو پیغامات بھجوائے اور قسمیں بھی کھائیں .

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ رہا، وہ باز آنے والے نہیں تھے . خواجہ آصف نے کہاکہ اگر 9 مئی کے واقعات میں مداخلت کی بات درست ہے تو یہ اکیلے جنرل فیض حمید کا کام نہیں ہوگا . انہوں نے کہاکہ فوج کا اندرونی احتساب کا نظام بہت موثر ہے، اور میرٹ پر انتہائی سخت فیصلے کیے جاتے ہیں . وزیر دفاع نے کہاکہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا تعلق بہت قریبی ہے، دونوں کے سسر قریبی ساتھی ہیں، عمران خان کے دور میں جنرل فیض نے مجھے کہا تھا کہ ہم پہلے آپ کو پنجاب حکومت اور پھر مرکز بھی دے دیں گے . انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت فیض حمید نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا تھا اور قسمیں کھا کر سر پر ہاتھ رکھنے کی اپیل کی تھی . خواجہ آصف نے کہاکہ جنرل باجوہ نے اس وقت کہاکہ آرمی چیف کے لیے عاصم منیر اور فیض حمید کے علاوہ تیسرے نام پر اتفاق کرلیتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں