ثانیہ مرزا کے نئے رنگ برنگے لباس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے خصوصی لباس کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، صارفین ان سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا آپ نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے۔
پیر کو سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے انسٹاگرام آفیشل پیج پر اپنی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے قوس قزح کی طرح کے رنگ برنگا لباس پہن رکھا ہے، اس لباس میں وہ انتہائی دلکش لگ رہی ہیں اور صارفین ان کے اس لباس کو انتہائی پسند کر رہے ہیں۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ٹینس کورٹ کے اندر اور باہر اپنے مخصوص اسٹائل کی وجہ سے جانی جاتی ہیں اور رنگ برنگے ملبوسات پہننا ان کا شوق ہے۔
ثانیہ مرزا کو ٹینس کی دنیا میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ایتھلیٹس میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے اور ان کی فیشن کولیکشن کو دنیا بھر خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ماڈلز نے بھی تسلیم کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے فروری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرڈمنٹ لے لی تھی، اس کے بعد وہ ٹینس اسٹار کے علاوہ اب فیشن کی دُنیا میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں آج کا ان کا انسٹاگرام پیج ایک طرح کا ماڈلنگ بیج بن چکا ہے۔
ثانیہ مرزا کی تازہ ترین پوسٹ نےبھی خاص کر خواتین صارفین کے دل جیت لیے ہیں، جس میں انہوں نے قوس قزح کے رنگوں پر مشتمل رنگ برنگا لباس زیب تن کر رکھا ہے، جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنگ برنگے لباس میں ملبوس اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم افراتفری کے ماحول میں رہتے ہیں‘۔
ان کے کیپشن کے بعد رینبو ایموجی بھی لگایا گیا تھا، جس میں وہ رنگوں سے اپنی محبت کو ظاہر کر رہی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے یہ عام طور پر ان کے لباس کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کی تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں فیشن کی دُنیا کا رول ماڈل قرار دیا۔ ایک صارف نے ان تصاویر کے نیچے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں ثانیہ‘۔ ایک صارف نے ثانیہ مرزا کو ’طاقت کی قوس قزح‘ قرار دیا۔