بلوچستان

گوادر، پسنی اور جیونی کے بیشتر دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، ڈاکٹر مالک کی احسن اقبال سے گفتگو


کوئٹہ، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے اسلام آباد میں بلوچستان خصوصا گوادر میں پانی کے مسائل اور بلوچستان کے یونیورسٹیوں کے مالی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے کہاکہ گوادر، پسنی اور جیونی کے بیشتر دیہات پینے کے صاف سے محروم ہیں اس اہم قومی نوعیت کے مسلے پر وفاقی حکومت نے پہلے بھی توجہ دی ہے اور اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی یونیورسٹی مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں آئے روز تنخواہوں کے مسائل پر اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی زمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں پانی کا بحران ایک حد تک حل ہوچکا ہے لیکن پانی کی تقسیم کا معاملہ ابھی تک رہتا ہے ڈیم مکمل ہیں پانی کا زخیرہ موجود ہے لیکن اس کی عوام تک رسائی میں مشکلات ہیں مزید پانی کی لائینیں بچانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر گاو¿ں اور شہر تک صاف پانی پہنچ سکے اس حوالے سے پہلے بھی وفاق کی جانب سے پانی کی اسکیم تیار ہوئے ہیں اب بھی وفاق حکومت کو اس مسلے کو حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے یقین دلایا کہ وہ اس اہم قومی نوعیت کے مسائل کی حل کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گئے۔

متعلقہ خبریں