جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک
کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے جولائی کے بینکنگ اعدادوشمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے جب کہ جولائی2024 تک بینکوں کےایڈوانس ڈپازٹس کا تناسب 38.8فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5فیصد کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی اور جون 2024 کے مقابلے بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے۔