گندم کی بوریوں کا وزن پورا کرنے کیلئے ریت اور پتھر بھرنے پر گودام سیل


ژوب(قدرت روزنامہ)آج اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے ہمراہ ایس ایس پی پولیس ژوب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے زیر انتظام گندم کے گودام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر گودام میں 12-15 مزدور گندم کے بوریوں کو دوبارہ پیک کرنے میں مصروف تھے۔خالی تھیلوں کو گندم کے ساتھ ریت اور پتھر سے بھرا جارہا تھا ۔اور تھیلوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گندم کے تھیلوں کا وزن بھی کم کیا جارہا تھا۔ ابتدائی جانچ اور ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ گودام میں 12400 گندم بوریاں موجود تھی جس میں تقریبا 4000 بوریاں کم پائی گئی جن کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کی غیر قانونی عمل ہورہا تھا ۔گودام کو سیل کر دیا گیا اور خالی تھیلے جن کے معیار کا تعین ہونا باقی ہے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چھاپے کے دوران 100 تھیلے بھی ملے جن میں ریت اور پتھر پائے گئے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس غیر قانونی عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔