رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کی وجہ سے این ایچ ایس پر شدید دباؤ ہے، دل اور دوران خون کی بیماریاں برطانیہ میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں . ان بیماریوں کی وجہ سے برطانیہ میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہائی انکم ممالک میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں برطانیہ کا شمار بدترین ممالک میں ہونے لگا ہے . ہیلتھ فاؤنڈٰیشن کے مطابق اسپتالوں میں نگہداشت کے معاملے میں ہائی انکم ممالک کی فہرست میں برطانیہ کارکردگی کے اعتبار سے سب سے بدترین ملک شمار ہونے لگا ہے جبکہ ایک دہائی پہلے تک برطانیہ ان بہترین اقوام میں شامل تھا کہ جہاں لوگ ماہرین سے 4 ہفتے میں ایک بار اپنی صحت کا معائنہ کروا پاتے تھے . رپورٹ کے مطابق ایک تھنک ٹینک کے نئے تجزیے کے مطابق برطانوی نظام صحت 2013 میں ہائی انکم ممالک کے بہترین نظام صحت سے 2023 میں بدترین میں شمار ہونے لگا ہے . کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق حالیہ سروے میں زیادہ تر پارٹیسپنٹز نے برطانوی اسپتالوں کے ان پیشںٹ سروسز سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے . سی کیو سی کے مطابق پارٹیسپینٹس کا خیال ہے کہ اسپتالوں سے روٹین چیک اپ کیلئے بھی انہیں طویل انتظار سے گزرنا پڑ رہا ہے، تاہم زیادہ تر لوگوں نے ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کے رویے سے متعلق اطمینان اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں صحت کےادارے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کی ویٹنگ لسٹ بلند ترین سطح پرپہنچ گئی .
میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق 76 لاکھ لوگ معمول کےعلاج کے منتظر ہیں .
متعلقہ خبریں