حب میں فیکٹری پر چھاپہ، ہزاروں بوریاں جعلی کھاد سمیت خطرناک کیمیائی مواد برآمد


حب(قدرت روزنامہ)حب میں جعلی کھاد اور زہریلا کیمیائی مواد بنانے والی فیکٹری پر حساس ادارے کے نشاندہی پر چھاپہ فیکٹری لیڈا کے ماتحت کام کررہی تھی جعلسازی میں ملوث اقبال نامی شخص فرار ہزاروں بوریاں جعلی کھاد سمیت خطرناک کیمیائی مواد برآمد.جمعرات کے روز وفاقی ادارے انٹلیجنس بیورو حب حکام کے مطابق آئی بی کی نشاندہی پر محکمہ زراعت کے حکام کے ہمراہ حب میں لیڈا کے ماتحت کام کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ہزاروں بوریاں جعلی کھاد اور خطرناک کیمیائی مواد برآمد آئی بی حکام کے مطابق فیکٹری میں جعلی کھاد سمیت خطرناک زہریلا کیمیائی مواد استعمال کرکے جعلی کیڑے مار ادوایات اور غیرملکی جعلی گٹکا رتن تیار کرکے معیاری کمپنیوں کے لیبل لگا کر سندھ و بلوچستان کے مختلف شہروں تک پہنچائی جاتی تھیں کاروائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا گیا مگر ضلعی انتظامیہ نے حصہ نہیں لیا آئی بی حکام کے مطابق مذکورہ فیکٹری کو پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔