خاران میں موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، دو نوجوان جاں بحق


خاران(قدرت روزنامہ)خاران کے علاقے کوٹان میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم، دو نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق عشا کے بعد خاران کے علاقے کوٹان میں سڑک پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ضیا الدین ولد محمد اعظم ساکن خاران جبکہ دوسرے کا ریاض احمد ولد محمد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔