حکومت کا26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے 26 اگست بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں شہداء کربلا چہلم جلوس کےپیش نظرتعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےسکول کالجزاور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
نوٹیفکیشن کےمطابق میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 26 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

راولپنڈی بورڈ نے 26 اگست کو ڈویژن بھر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے,راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ تعطیل کے باعث کیمسٹری، اسلامی تاریخ، درس نظامی، جنرل سائنس، کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل گروپ کے امتحان ملتوی ہوئے، ملتوی ہونے والے امتحانات الاٹ شدہ مراکز میں دوبارہ 18 ستمبر کو ہوں گے۔امیدواروں کو نئی رولنمبر سلپ ارسال کی جائیں گی۔
دوسری جانب داتا گنج بخش کےعرس پر پیر کو لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی،چہلم حضرت امام حسین اور عرس حضرت داتا علی ہجویری کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، عزاداری جلوسوں،مجالس اورعرس تقریبات کیلئے پنجاب پولیس کےسکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
لاہور میں 44 مجالس، 5 جلوسوں کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔