موسی خیل ،مراڑہ شم کے مقام پر مسافر بسوں سے اتار کر 23افراد کو فائرنگ کرکے مارديا گيا
موسی خیل(قدرت روزنامہ)راڑہ شم کے مقام پر مسافر بسوں سے اتار کر 23افراد کو فائرنگ کرکے مارديا گياتفصيلات كے مطابق ایس پی ایوب اچکزئی نے كهنا هے كه راڑہ شم کے مقام پر مسافر بسوں سے اتار کر 23افراد کو فائرنگ کرکے مارا گیا ہے ۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ہے ۔تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ۔مسلح افراد نے 10گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نزر آتش کر دی ہے ۔ايف سی پولیس اور لیویز لاشوں کو موقع سے ہسپتال منتقل کررہی ہے ۔ایس پی كا مزيد كهنا تھا كه گاڑیوں میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے ۔