پیٹرول پمپ پر صارفین کو کس طریقے سے بیوقوف بنایا جاتا ہے، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پیٹرول اسٹیشن پر دھوکا دہی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے . گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیٹ پر اس ضمن میں بے تحاشہ واقعات سامنے آئے ہیں جس میں سیکیورٹی کیمروں کی موجودگی کے باوجود پٹرول پمپ پر عوام کو لوٹا جاتا ہے .


ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا ایک ملازم موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالتے وقت مشین کو چھیڑتا ہے لیکن جیسے ہی اسے ویڈیو بننے کا علم ہوتا ہے تو وہ مشین سے اپنا ہاتھ فوری طور پر اٹھا لیتا ہے اور ساتھ کھڑے ملازم کو اشارہ کرتا ہے کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے .
اسد ملک نامی صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پیٹرول ڈلواتے وقت احتیاط کریں اور اپنی آنکھیں کھلی رکھیں .
ایک صارف نے اس واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ چوری، بے ایمانی اور 2 نمبری ہمارا قومی کلچر بن چکی ہے .
سمیرا گل لکھتی ہیں کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ان ملازمین کو پیٹرول کی بچت کے لیے ہیرا پھیری کرنے کا کیا فائدہ ہو گا کیونکہ ان کو تنخواہ تو اتنی ہی ملے گی لیکن اس جرم کے بدلے یہ جہنم خرید رہے ہیں .
ایک صارف نے سوال کیا کہ اس کے علاوہ پیٹرول پمپس والے کن کن طریقوں سے فراڈ کرتے ہیں اور ایسا کون سا طریقہ اپنایا جائے کہ پیٹرول پورا ملے لیکن کوئی پیٹرول پمپ والا فراڈ نہ کر سکے .
صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ورکرز خود مزدور اور غریب طبقے سے ہی تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود غریب عوام کا استحصال کرنے سے باز نہیں آتے .

. .

متعلقہ خبریں