نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر زبردستی آزادی پسندوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، دوسروں کو پاکستان دشمن سمجھنا درست نہیں ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 3ہزاراساتذہ، طلباء اور صحافیوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیاہے ایسا کیوں کیاگیاہے ،فورتھ شیڈول اینٹی اسٹیٹ ہے۔ فورتھ شیڈول میں ڈال کر زبردستی آزادی پسندوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بی ایس او پنجار حب الوطن ہے اپنے آپ کو ملک دوست اوردوسروں کو ملک دشمن سمجھنادرست نہیں ہے ۔