حکومت کا 17 ستمبر کی عام تعطیل کا اعلان


کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ پر 17 ستمبر کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سکول ،کالج، سرکاری، نیم سرکاری و نجی دفاتر بند ہوں گے۔