پشین ،سی ٹی ڈی کی کاررورائی، 5مشتبہ افراد ہلاک ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین میںسی ٹی ڈی کی کاررورائی ،5مشتبہ افراد ہلاک ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کالعدم تنظیم 5شارپ شوٹر پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں تخریب کاری کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںجس پر سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرکے مشتبہ افراد کو سرنڈر کرنے کی تنبیہ کی تاہم مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ مشتبہ افراد احمد اللہ عرف علی عرف بدری ساکن بولدک افغانستان،احسان اللہ عرف متوکل عر ف حامد ساکن پشین ،سمیع اللہ ساکن پشین اورانکے دوساتھی ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک 30بور ٹی ٹی کوپسٹل ،2نائن ایم ایم پسٹل ،گولیاں ،2ہینڈ گرینڈ،ایک آئی ڈی،4کلودھماکہ خیز مواد،پرائما کارڈاورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی سی ٹی ڈی حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی۔