عمران خان کا سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلیشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اب دوبارہ سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ احتجاجی تحریک، آل پارٹیز کانفرنس اور وکلا تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مولانا فضل الرحمن اور سابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمن نے اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کردیا تھا۔