عدلیہ کو نظریہ ضرورت وپولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالینی چاہیے: وزیر دفاع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ لگتا ہے آئینی ترامیم کے پیکج میں ایک اورشق شامل کرنا پڑے گی، عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرالینی چاہیے۔
انہوں نے پوچھا کہ عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کرالینی چاہیے، کیا خیال ہے؟