کراچی: خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں خاتون پولیس اہلکار نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق خاتون پولیس اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانےکے سی آراو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔