بلوچستان اسمبلی / کوئٹہ سے اسمبلی کی نشست پی بی 45سے وزیر زراعت کا انتخاب کالعدم


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی / کوئٹہ سے اسمبلی کی نشست پی بی 45سے وزیر زراعت کا انتخاب کالعدم ‘بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی – 45 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کا انتخاب کالعدم قراردے دىا۔ علی مدد جتک وزیر زراعت تھے ۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ۔
علی مدد جتک کی کامیابی کو پی بی ۔ 45سے جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا ۔ الیکشن ٹریبونل نے علی مدد جتک کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے کے 15پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ۔