توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری کردیا .
ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے ، اسپیشل جج سنٹرل اس کیس میں پالیسی مینڈیٹ کے مطابق ضمانت پر فیصلہ کر سکتے ہیں .

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ 5 روز میں فیصلے کا امکان پیدا ہوگیا .
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے، سیشن کورٹ کو 5 ، ہائیکورٹ کے لئے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے . اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کو دیا گیا وقت اپلائی ہوگا .
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے ، درخواست گزار وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کرنے کی استدعا کی .
ایف آئی اے کے پاس کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سنٹرل کے پاس زیر التوا ہیں . ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا قانون کے مطابق عدالت ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں