صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی . جبکہ اس موقع پر تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین کا یوم تاسیس مشترکہ طورپر منانا خوش آئند ہے، دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے . انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، پاکستان ہانگ کانگ، تائیون اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے . شہباز شریف نے کہاکہ چین نے علاقائی اورعالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا . انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، ہم آئندہ ماہ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی و معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی . انہوں نے کہاکہ چین نے پسماندہ اور محروم معاشرے سے خوشحال معاشرہ بننے کی جانب سفر شروع کیا، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، کمیونسٹ پارٹی کی ویژنری قیادت میں چین ترقی کی منازل طے کررہا ہے .
چین کے قومی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں .
متعلقہ خبریں