تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار


کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
مقدمےکےشریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی آمد پر ہنگامہ کیا۔ ملزمان نے ہنگامے کے دوران تھانے پر حملہ کیا تھا۔