انٹرنیٹ بندش سے متعلق ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران بندش کی تقریبا 86 اطلاعات رپورٹ کیں . واٹس ایپ صارفین نے صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی اطلاع دینا شروع کی، خاص طور پر وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات دیکھنے میں آئیں . ڈان ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے کے روز ایپلی کیشن میں بندش کی شکایات کیں .
رات گئے نجی موبائل فون کمپنی اور پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی خلل کی بھی اطلاعات سامنے آئیں .
متعلقہ خبریں