مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے لیے یہ تیسرا مضمون شائع ہوا ہے، یروشلم پوسٹ سے پہلے ٹائمز آف اسرائیل میں بھی مضمون شائع ہو چکے، عمران خان کے لیے چند ماہ سے عالمی میڈیا میں مہم چلائی جا رہی ہے . پی ٹی آئی کو دوبارہ ملک پر مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے .

طفروال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یروشلم پوسٹ میں لکھا گیا کہ مضمون پی ٹی آئی کی میڈیا مہم کاحصہ ہے، کسی پاکستانی کو بھول نہیں ہوسکتی کہ بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، دنیا میں پرو اسرائیل لابی بانی پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہے . احسن اقبال نے کہا کہ جریدے میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو اسرائیل کو تسلیم کروا سکتا ہے، اسرائیل کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت ضروری ہے، مضمون میں لکھا گیا اسرائیل کو اپنے مقاصد کے لیے پاکستان میں قیادت میں تبدیلی لانا ہوگی . ’عمران خان نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار کی کھلم کھلا مخالفت کی، لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے‘ . وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان صہیونی لابی کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 2013سے نفرت اور تقسیم کی سیاست شروع کر رکھی ہے، نفرت کی سیاست نے پاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈا کی مذموم مہم چلائی جا رہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کیخلاف ایسی گٹھیا مہم دشمن بھی نہیں چلاسکے ، مولانا فضل الرحمان کی زبانی سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنٹ ہے، مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے ثبوتوں کے بعد صہیونی ایجنڈے کا سامنا کریں . احسن اقبال نے کہا کہ ایک بار پھر معیشت اٹھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو بہتر پرفارمنگ مارکیٹ کہا جا رہا ہے، پاکستان میں ایس سی او کی سمٹ کانفرنس ہونے جا رہی ہے . ’پاکستان میں چین اور روس کے وزرا اعظم تشریف لائیں گے، پاکستان چین کیساتھ مل کر سی پیک فیز 2 شروع کر رہا ہے، اس سب میں بانی پی ٹی آئی دھرنے اور جلسے جلوسوں کی کال دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی حکومت میں سی پیک کو روک دیا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے، یہ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں کہ معاہدہ نہ کریں ، کل کے جلسے میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی . کل راستے کھلے تھے، لوگوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تھی . احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے کا بائیکارٹ کرکے پاکستانیوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا، انہوں نے آئین کیخلاف جا کر قومی اسمبلی کو توڑا، آئین توڑنے والے کس طرح آئین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں