پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر، مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، رؤف حسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضروری ہے تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ہو، اور اب اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار تھے، اور اب بھی تیار ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حال ہی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ اڈیالہ سے اپنی ہر گفتگو میں وہ اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتے ہیں۔