نئے انتخابات مسائل کا حل، تمام جماعتیں مل کر اصول طے کریں، محمود اچکز ئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پا کستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں مقدس دستاویز ہے آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے، بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتی ہیںآئین میں ترامیم ملکی اور عوامی ضرویات کے مطابق اتفاق رائے سے ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،، محمود خان اچکزئی کا کہناتھا کہ پاپولر لیڈر کو جیل میں رکھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ملک ٹوٹنے سے بھی ہم نے سبق حاصل نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں۔ اگر موجودہ شکل میں آئینی ترمیم کوتسلیم کیا گیا تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جس انداز سے ملک میں انتخابات اور حکومتیں وجود میں آئیں اس سے جگ ہنسائی ہوئی۔ جو حکومت لوگوں کی روٹی کا بندوبست نہ کرسکے اسے حق حکمرانی حق نہیں ،مسائل کا حل آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام،، ماور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے۔محمودخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات مسائل حل ہیں تمام سیاسی جماعتیں مل کر اصول طے کریں عوامی نمائندوں کے انتخاب کا حق عوام کے پاس ہونا چاہیے۔ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی انتخابی اصلاحات بھی طے کرسکتی ہے۔