کوئٹہ، جیولر کا شاگرد ایک کروڑ 34لاکھ روپے مالیت کا سونا چراکررفو چکر، مقدمہ درج
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عبدالستار روڈ پر جیولر کا شاگرد ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کا سونا چراکررفو چکر ہوگیا13 سے 14سال چور نے باپ ملی بھگت سے سونا چرایا،عثمان روڈ کے رہائشی محمد حبیب نے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیاملزم گزشتہ دو ماہ سے جیولر کی دکان میں کام کررہا تھا، شاگرد دکان کے کاونٹر کی دراز میں رکھا 49.98 تولہ سونااٹھاکر واش روم کا بہانے کرکے دکان سے فرار ہوا،شاگردکے واپس نہ آنے پر دکان کے مالک نے اس کے والد نعیم سے رابطہ کیاتو اس کا فون بھی بند تھا،پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا سونا لے کر فیصل آباد پہنچ گئے ہیں