گھی کی قیمت میں109روپے فی کلو اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی جانب سے سستی اشیا خورو نوش فروخت کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ڈالڈا گھی کی قیمت میں109 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ 10 لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پلانٹا کوکنگ آئل کا 5 لیٹر کا ڈبا 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے کا ہوگیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔
میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ ہو ہے۔ میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے ایک ماہ قبل11 ستمبر کو بھی حکومت نے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ ایک ماہ قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔