بلوچستان میں بڑی کارروائیاں، اسلحہ، منشیات وشراب کی ہزاروںبوتلیں برآمد

حب(قدرت روزنامہ)پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن و کاروائیاں، گوادر کے علاقہ موسیٰ گوٹھ میں سرچ آپریشن اسلحہ اور اوتھل و گڈانی میں کاروائی کے دوران منشیات،شراب ،بیئریر کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار ،پکڑی گئی شراب ومنشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 60ملین روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ قبضے میں لی گئی اسلحہ تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ تھا اس حوالے سے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری ایک ہینڈ آئوٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈنے اپنے انٹیلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گوادر (بلوچستان) کے علاقے جنرل ایریا موسی گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات جوانوں کی انتھک کوششوں سے دوران سرچ اپریشن 226 عدد گلاک پستول بمعہ میگزین ، 34 عدد بئر یٹا پستول بمعہ میگزین، 145 عدد 30 ہور پستول، 140 سیپئر میگزین 30 بور پستول اور 324 سیپئر میگزین گلاگ پستول برآمد کر لی گئیں . مذکورہ اسلحے کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے .

خدشہ ہے کہ یہ اسلحہ تخریب کاری کی وارداتوں کے لئے استعمال ہونا تھاپاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دنوں کے دوران بھی منشیات جس میں شراب، چرس اور ہیروئن شامل ہیں ضبط کی تھیں کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق گڈانی کے علاقے سے اعلی کوالٹی غیر ملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئر برآمد کر لئے گئے . اسی طرح کی مختلف کاروائیوں میں گزشتہ دنوں میں گوادر سے ایک اور کاروائی کے دوران 332 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی . اس کے علاوہ وندر اور اوتھل (بلوچستان )سے ایک مشتبہ گھر او جھاڑیوں میں چھپائی گئی 44.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی . پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی . . .

متعلقہ خبریں