مردان کی ایک طالبہ کے 1100میں سے 1100نمبر لینے سب پریشان تھے مگر پنجاب کے رزلٹ نے تو تاریخ ہی بدل ڈالی ، 10،20،30 نہیں بلکہ کتنے طلبا نے 1100میں سے 1100

ملتان (قدرت روزنامہ)مردان کی ایک طالبہ کے 1100میں سے 1100نمبر لینے سب پریشان تھے مگر پنجاب کے رزلٹ نے تو تاریخ ہی بدل ڈالی ، 10،20،30 نہیں بلکہ کتنے طلبا نے 1100میں سے 1100 نمبر حاصل کر لیے ؟ جانیں 100 فیصد نمبرز لینے کا رواج چل نکلا، ملتان بورڈ کے 48 طلبا کی پہلی پوزیشن، آزاد کشمیر میں بھی طلبا نے پوزیشنز کا ریکارڈ قائم کر دیا- تفصیلات کے مطابق ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج میں 48 طلبا نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ نے طلبا کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے سو فیصد نمبرز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ 81 ہزار 621 طلبا میں سے 80 ہزار 507 طلبا کامیاب ہوئے اور نتیجے کا تناسب 98.64 فیصد رہا۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے چئیرمین حافظ قاسم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا۔ نجی اسکولز کے طلبا کی بڑی تعداد نے 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے جبکہ 48 طلبا ایسے ہیں جنہوں نے 11 سو میں سے پورے 11 سو نمبرز حاصل کیے۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق نتائج تیار کیے گئے ہیں اور نتیجے سے مطمئین نہ ہونے والے طلبا 29 اکتوبر تک اپنا یہ نتیجہ کینسل کروا کر دوبارہ ری چیکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو طلبا امتحان میں غیر حاضر رہے انہیں فیل کیا گیا ہے

جبکہ جو طلبا حاضر ہوئے انہیں حکومتی پالیسی کے تحت نمبرز دیے گئیے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ نے بھی طلبا کی پوزیشنوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد سے پارسہ ذوالفقار اور ہاشم بن ولید نے 1100 نمبر حاصل کر کے آزاد کشمیر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ کشمیر ماڈل کالج میرپور کے حیدر اقبال نے بھی 1100 نمبر سے بورڈ میں ٹاپ کیا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 12 طلبا نے 1098 نمبر حاصل کر کے آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 26 طلبا نے 1096 نمبر حاصل کر کے آزاد کشمیر بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیرمین تعلیمی بورڈ اور سیکرٹری بورڈ میرپور نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کا اعلان کیا اور کامیاب امیدواران کو حکومتی پروموشن پالسی کے تحت پاس قرار دیا گیا۔ دوسری جانب سرگودھا میں بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ انٹر بورڈ کے نتائج کے مطابق 2 طالبعلموں نے 1100 میں سے 1100 نمبرز حاصل کیے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نجی کالج بھکر کی طالبہ عائشہ نواز نے تمام مضامین میں پورے نمبرز حاصل کیے اور پی ای ایف کیڈٹ کالج سرگودھا کے طالب علم محمد عبداللہ نے بھی 1100 نمبرز حاصل کیے۔ دونوں طالب علموں نے بورڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طالب علموں نے تمام مضامین کے علاوہ پریکٹیکلز میں بھی پورے نمبرز حاصل کیے۔ ملتان میں بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کر دیے گئے جس میں غیریقینی پوزیشنز سامنے آئیں۔ ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج میں 48 طلبا نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ دوسری جانب چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ طلبہ اپنا رولنمبر 80029 پر ایس ایم ایس کر کے نتائج جان سکتے ہیں، جن طلبا کو امتحانی نتائج سے متعلق کوئی مسئلہ ہے وہ 15 روز میں درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید برآں حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہےکہ پنجاب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دی تھی۔