جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی


جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈکھن محلہ میںپولی ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار انور علی پنہیار نے گھر کے اندر پنکھے سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی، معلوم ہوا ہے کہ لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔