راولپنڈی، اٹک میں ڈبل سواری پر2 روز کیلیے پابندی عائد


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اور اٹک میں دفعہ 144 کے تحت 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اٹک میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے ہفتہ 5 اکتوبر تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی تشدد، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے لگائی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے