پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب


پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن تک خیبر کے علاقے میں پشتون جرگہ ہوگا ۔حکومت جرگے کو سیکورٹی اور ر دیگر سہولیات فراہم کریگی ۔ریاست مخالف سرگرمیاں نہیں ہوگی تمام سرگرمیاں آئین کے تحت ہوگی ۔ سی ایم کے پی علي امين گنڈاپور نے مذکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو كرتے هوئے كها كه جرگے کا میزبان میں ہوں ، تمام سہولیات دینگے ، روکاوٹیں ہٹادی جائیگی۔ابتک جو کچھ ہوا وفاقی حکومت نے کیا صوبائی حکومت کا تعلق نہیں ۔