ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلائی جناح کوئٹہ ٹو اسلام آباد فلائٹ ساڑھے دس بجے صبح شیڈول تھی تمام مسافروں کی بکنگ بھی ہوئی لوگوں کو صبح سے ائیرپورٹ پر بیٹھا دیا گیا تھا کہ ابھی فلائٹ ٹھیک ہوگی اور اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے اب آکر چار بجے کھا جارہا ہے کہ فلائٹ کینسل ہے اور دوبارہ ان مسافروں کے لیے فلائٹ کا بھی انتظام نہیں کیا جارہا ہے اب مسافروں کو کھا جارہا ہے کہ اپنے اپنے گھر چلے جائیں اور کل والے شیڈول فلائٹ آل ریڈی مکمل فل ہے مسافر بے چارے احیراں ہیں کہ کیا کریں ریاست اور اس کے ادارے خاموش ہیں فلائی جناح کے منیجمنٹ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ ان مسافروں کے لیے جہاز کا انتظام کریں۔ ائیر جناح کی ان زیادتیوں کے خلاف سینٹ آف پاکستان میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے۔