سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ، 17 امیدوار مدمقابل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے تھے جہاں 4021 وکلا ووٹرز نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کے انتخاب کے لیے آج اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔
کتنے امیدوار میدان میں؟
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر سمیت 8 مختلف عہدوں کے لیے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں سخت مقابلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر، ملک زاہد اسلم اعوان سیکریٹری جبکہ چوہدی تنویر اختر فاننس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر، سلمان صدیقی سیکریٹری جبکہ میر اورنگزیب فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ صدارت کے لیے میاں رؤف عطا اور منیر احمد کاکڑ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ ان دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
پنجاب سے نائب صدر کے لیے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ سے بھی 7 نائب صدور کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے کے لیے ملک بھر سے 17 امیدوار مدمقابل ہیں۔