مظفر گڑھ: نرس سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مظفرگڑھ میں نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نرس نے رکشے کو غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئرکی تو لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ملزمان کا پیچھا کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کوباندھ کر زیادتی کی کوشش کی تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے نرس کا موبائل فون بھی برآمد ہوا جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور میں قوت سماعت سے محروم لڑکی کو 2 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔