منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انتخابات منصفانہ ہوئے اور ان میں انہیں شکست ہوئی تو وہ یہ شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پولنگ کے دوران کہا کہ اگر میں الیکشن ہارتا ہوں، اگر یہ منصفانہ الیکشن ہے تو میں اسے تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔
فلوریڈا میں ووٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اب تک میرے خیال میں جو بھی الیکشن ہو رہا ہے وہ منصفانہ ہو رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران اپنی جیت کا بھی دعویٰ کیا۔
ہم امریکا کی بہتری کے وعدے پر لڑ رہے ہیں، کملا ہیرس
ادھر ڈیموکریٹ کی صدارتی اُمیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پے انتخابی عمل کے دوران اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم سب مل کر امریکا کے اس وعدے کے لیے لڑ رہے ہیں جس میں سب کے لیے آزادی، مواقع اور مساوات کا عہد شامل ہے۔