26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف دائر آئینی درخواست پر پوری فل کورٹ تشکیل دیا جائے، بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا۔بلوچستان بار کونسل نے اپنے جاری کردی اعلامیے میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فلفور فل کورٹ تشکیل دیا جائے آئینی درخواست بلوچستان بار کونسل سمیت متعدد بار ایسوسی ایشن نے جمع کرائی ہے قانون کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے کوئی بھی دو رکن کمیٹی اجلاس بلا سکتے ہیں کمیٹی کا ہر فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوگا کمیٹی کے فیصلے کت مطابق فل کورٹ تشکیل دیا جائے چیف جسٹس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فلفور فل کورٹ تشکیل دے۔