چاہت فتح علی خان اور ادکارہ ہانیہ عامر میں کیا مماثلت ہے؟ سوشل میڈیا پر ہلچل
لاہور(قدرت روزنامہ) خود ساختہ پاکستانی نژاد گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اپنے بے سُرے انداز میں ہانیہ عامر کے مشہور کردار شرجینا سے خود کا موازنہ کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے نو میک اپ لُک اور ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں نبھائے گئے شرجینا کے کردار کی خوبصورتی نے جہاں سب کو متاثر کیا وہیں چاہت فتح علی خان بھی اس کردار سے بے حد متاثر ہوتے نظر آرہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چاہت فتح نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور پاکستانی ڈرامے کبھی میں کبھی تم کا گانا بے سُرے انداز میں گا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ میرا اگلا گانا نہیں ہے بلکہ یہ وہ ڈرامہ ہے جسے میں کئی مہینوں سے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ کی پرفارمنس کی بھی تعریف کی اور کہا کہ فہد بھائی آپ نے بہت بہترین کام کیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اس ڈرامے کی آخری قسط میں خودکشی نہیں کرنی چاہیے،مایوس نہیں ہونا کیونکہ شرجینا آپ کی ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ویڈیو میں ہانیہ عامر کے کردار شرجینا کی خوبصورتی کا ذکر بھی کیا اور خاص طور پر ان کے ڈمپل کو سراہا، انہوں نے کہا شرجینا کے گالوں پر ڈمپل ہیں اور میرے بھی ہیں۔
View this post on Instagram
ان کے اس موازنہ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو چونکا دیا اور مداحوں نے ہانیہ عامر سے درخواست کرنا شروع کر دی کہ وہ اپنے ڈمپل کسی طرح ختم کروا کر چاہت فتح علی خان کو دے دیں۔
چاہت کا یہ انداز ایک نیا تنازعہ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر دلچسپ رد عمل آنا شروع ہوگیا ہے جہاں لوگ ہانیہ کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے ان کے کردار شرجینا کی مزید تعریف کر رہے ہیں۔