اسلام آباد

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا


کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب پتی کے علاوہ ہمیشہ سے پلے بوائے کی شہرت رہی، انہوں نے 3 شادیاں کیں اور ان پر 26خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام لگا۔
نو منتخب امریکی صدر کی دوسری اہلیہ نے ٹرمپ کے افیئرز کے بعد طلاق لی جبکہ تیسری اہلیہ کی موجودگی میں ٹرمپ کا پورن اسٹار سے تعلق رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی پانچ اولادیں ہیں، پہلی بیوی سے تین جبکہ دوسری اور تیسری اہلیہ سے ایک ایک اولاد ہے، وہ حسین ماڈلز کے جھرمٹ اور شاندار عملے کی خدمات حاصل کرتے رہے، ان میں ایک سابقہ ملکہ حسن بھی ان کی سیکرٹری رہی۔
78 سالہ ٹرمپ 1996 سے 2016 تک مقابلہ حسن کرانے والی تنظیم مس یونیورس کے مالک تھے۔ ان پر 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں، انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ اہلیہ ایوانا زیلنیکووا سے1977میں شادی کی، ان سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہوئے۔ اس سےٹرمپ کی1990 میں بہت ہی مہنگی طلاق پر شادی ختم ہوئی کیونکہ اہلیہ کو ٹرمپ کے رومانوی تعلق کا علم ہوگیا تھا۔
1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی، ان سے ایک بیٹی ٹفنی ہے اور یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
ٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ میلانیا ناس سے 2005 میں شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔ ان کا جنسی نوعیت کے الزامات نے پیچھا نہیں چھوڑا۔ دو مختلف عدالتوں میں جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کر کے ہتک عزت کے مرتکب ہوئے ہیں اور ٹرمپ کو مجموعی طور پر 88 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کو بھی کہا گیا، وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کا ایک اور تنازع سٹورمی ڈینیئل نامی پورن انڈسٹری کی ایک سابق اداکارہ سے جڑا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی تعلق قائم کیا اور پھر صدارتی امیدوار بن جانے کے بعد ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر اس شرط پر ادا کیے کہ وہ ٹرمپ سے تعلق کو ظاہر نہیں کریں گی، اس ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں