کوئٹہ میں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں کرکے فرار ہوجاتے اور فورسز کوخبر تک نہیں ہوتی؟ محمود خان اچکزئی کا جرگے سے خطاب

لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی امن جرگہ لورالائی میں شروع ہوگیاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی میزبانی میں لورالائی ڈویژن کا دو روزہ عوامی امن جرگہ نواب ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں لورالائی میں شروع ہو گیا . اس جرگے کے میزبان کے فرائض عبد الرحیم زیارتوال نے ادا کیے افتتاحی خطاب میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان” کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، جس میں بے گناہ شہریوں خصوصا پختونوں کا خون بہایا جا رہا ہے .

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اس صورتحال پر بے بس ہے، اور ریاست اور اس کے ادارے عوام کے سامنے جواب دہی کے لیے تیار نہیں ہیں . ہر دہشت گردی کے واقعے کے بعد الٹا عوام کو مزید سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور سیکورٹی کے نام پر ان کی سیاسی اور شہری آزادیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے پختونوں کے پاس سوائے اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے اور جرگے منعقد کرکے اپنا لائحہ عمل بنانے کے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی ناک کے نیچے روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں کا قتل عام ہو رہا ہے، ٹرکوں کو جلایا جا رہا ہے، اور بھتہ طلب کیا جا رہا ہے . آج کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے . ان واقعات کے باوجود سیکورٹی ادارے اور حکومت رسمی مذمتی بیانات جاری کرکے اپنے اپ کو بری الزمہ سمجھتے ہیںانہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آئین پاکستان فوجی اور سول بیوروکریسی کو سیاست میں مداخلت سے منع کرتا ہے، دوسری طرف کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی جرگے منعقد کر رہے ہیں، جو ایک سیاسی عمل ہے . اس بات پر بھی مذمت کی کہ فورسز اور خفیہ ایجنسیاں عوام کو جرگوں کے انعقاد سے روکنے کے لیے دبا ڈال رہی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ جب خفیہ ایجنسیاں اپنے مفادات کے لیے کام کرتی ہیں تو وہ مشکل سے مشکل مسائل کا حل نکال لیتی ہیں، لیکن دہشت گردی کی روک تھام میں وہ ناکام رہی ہیں . انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارد گرد سیکورٹی فورسز موجود ہوں تو دہشت گرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں انجام دے کر فرار ہو جاتے ہیں، اور فورسز کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اور خطے کی سیاسی بے یقینی کے دور میں پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اپوزیشن رہنماوں، کارکنوں اور پارلیمنٹیرینز کی پیچھے ہیں، کہ وہ کس سے ملے، کس نے 8 فروری کے انتخابات پر تنقید کی، یا پارلیمنٹ میں ان کے مرضی کے خلاف ووٹ دیا پختون ایک اچھے مسلمان ہیں اور کسی بھی قوم سے دشمنی نہیں رکھتے، لیکن پھر بھی ان کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے . پختونوں کا مسئلہ نہ نسلی ہے، نہ مذہبی، بلکہ یہ مسئلہ پختونوں کے وسائل سے بھرپور اور اسٹریٹجک اعتبار سے اہم وطن اور ان کی خود مختیاری کی حق کا ہے ژوب اور کوئٹہ ڈویژن کے سطح پر بھی عوامی امن جرگوں کے انعقاد کا اعلان کردیا . .

متعلقہ خبریں