خاران، سی پیک روڈکی کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ، مشینری نز آتش
خاران(قدرت روزنامہ)خاران سی پیک روڈ لطیف نوتیزئی کی کنسٹرکشن کمپنی کی جاری کام پر نامعلوم افراد کا حملہ،ذرائع کے مطابق خاران سی پیک روڑ ٹھیکہ دار لطیف نوتیزئی کی کنسٹرکشن کمپنی کی سڑک کی تعمیراتی کام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے جاری تعمیراتی کام کی مشینری کو نزرآتش کرکے نقصان پہنچایا جس کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا واضع رہے اس سے قبل بھی ٹھیکہ دار لطیف نوتیزئی کی سی پیک روڑ پر جاری تعمیراتی کام پر متعدد بار نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیاگیا ہے