ماضی میں بلوچستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی مگر اب آدھا میرا آدھا تمہارا ہے ، گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل نے کہا ہے بلوچستان میں ماضی میں کرپشن نہیں ہوتی تھی مگر اب آدھا میرا آدھا تمہارا ہے گریجویٹ طلبات نے آج پورے خاندان کالج اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے تمام فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کواری روڈ کوئٹہ کے کانوکیشن سے خطاب میں کہی شیخ جعفرمندوخیل نے کہا ہے کہ جدید دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خواتین جو ہماری نصف آبادی ہے آج کی کامیاب تقریب کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کوئٹہ گرلز کالج کواری روڈ تعلیم یافتہ اور جدیدتقاضوں سے ہم آنگ فی میل لیڈیز اینڈ مینیجرز کی مناسب تعلیم و تربیت کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں خواتین و حضرات ڈگری کالج کے پرنسپل ان کی پوری ٹیم کے شاندار کر دیگی لائق تحسین ہیں میں یہاں طالبات کی تعلیمی سفر کی تشکیل میں کارکردگی اور عملے کے کردار کو تسلیم کرتا ہوں ماں کی گود بچے کے لیے پہلا تعلیمی درسگاہ ہے لیکن جب ایک ماں تعلیم یافتہ ہوتی ہے تو ایک تعلیم یافتہ خاندان کی پرورش کرتی ہے معاشرے میں علم اور ترقی کی روجحان کو فروخت دیتی ہے اور اپنی شریک حیات کی مالی معاونت کر کے آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کانوکیشن کی یہ پروقار تقریب دراصل ان تمام کامیاب گریجویٹس کی کامیابی ہے جنہیں اس منزل تک پہنچنے کے لیے انت تک محنت کی میں بحثیت گورنر بلوچستان تمام فارغ التحصیل ہونے والی گریجویٹس کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں بلا شبہ اپ کی کوشش اور لگن کا یہ نتیجہ ہے کہ آپ نے آج پورے خاندان اپنے کالج اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب میں صوبائی وزیر تعلیم تھا اس وقت 40 فیصد مساہل حل کردئیے تھے اس زمانے میں گھرلے جانے والا تصور نہیں تھاوہ خرچ کرنے والا تھاہم تعلیم کیلئے پانچ کروڑ مانگتے تھے دس کروڑ مل جاتے تھے یہ تصور گھر لے جانے والا نہیں تھا کہ یہ آدھا میرا آدھا تمہارا آج کل تو ماشااللہ ہماری جو نئی نسل آئی ہے یہ ترتیب پہلے نہیں تھا بہرحال اتنا ہی میں کہوں گا