پنجاب

پنجاب میں اسموگ نے بیماریاں پھیلانا شروع کردیں، اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری


پنک آئی، چیسٹ انفیکشن اور دیگر امراض بڑھنے لگے، اسکولوں کی 17 نومبر تک بندش کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے بیماریاں بڑھنے لگیں جب کہ تدریسی عمل بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں اسموگ نے صوبائی دارالحکومت اور بڑے شہروں سے نکل کر دیگر اضلاع کو بھی آلودہ کرنا شروع کردیا ہے، جس کے سبب پنک آئی ، چیسٹ انفیکشن اور مختلف الرجی کے امراض کے متاثرین بڑھتے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے بڑھنے کے پیش نظر ڈی جی خان ، ساہیوال ، سرگودھا،بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں، جس کے بعد بارہویں جماعت تک تمام اسکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔ اسکولوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لوگ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور، گجرانوالہ ، فیصل آباد اورملتان ڈویژن میں پہلےسے ہی اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔ لاہور میں 17 نومبر تک نجی ٹیوشن سینٹرز بھی بندرکھے جائیں گے۔
دوسری جانب لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی سمیت دیگر ڈویژنز میں بھی اسکول و کالجز 17 نومبر تک تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔راولپنڈی سمیت منتخب ڈویژنز میں بارہویں کلاس تک تمام اسکولوں، کالجز کل 13 سے 17 نومبر تک لیے بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *