احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف


نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ
لندن (قدرت روزنامہ)نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔پاکستانی روانگی سے قبل نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، اس کے بعد انہوں نے امریکا اور جینیوا کا دورہ بھی کیا تھا۔
گزشتہ روز انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں کہ انہوں نے جنرل باجوہ اور جنر ل فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کیا۔
اس سے قبل لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں 8 ماہ سے مسلسل کام کر رہی ہوں، مجھے پیراتھائئرائیڈ کی تکلیف ہے جس کا علاج صرف سوئٹزر لینڈ یا امریکا میں ہی ممکن ہے۔