بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خانم کا پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہی ہیں . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مستقبل میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خانم سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں محنت کرکے اوپر جانا ہوگا .

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر رشتے کی بنیاد پر انہیں کوئی مرکزی عہدہ دیا جاتا ہے تو یہ پھر تب دیکھا جائے گا کہ اس پر کیا ردعمل بنتا ہے . انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں موروثیت نہیں ہے، عمران خان نے کسی کو بھی رشتے داری کی بنیاد پر پارٹی عہدے نہیں دیے . علی محمد خان نے کہاکہ 24 نومبر کو پورے پاکستان سے عوام نکلیں گے، ہم اسلام آباد میں ایک دن کے احتجاج کے لیے نہیں آرہے، تاہم ہم پُرامن ہوں گے . انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، احتجاج کے لیے اسلام آباد کے لوگ بھی بڑی تعداد میں نکلیں گے، اب بات صرف علی امین گنڈاپور تک محدود نہیں . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، لیکن وہ مایوس ہیں کیونکہ حکومت بات چیت کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں