لیک ویڈیوز کا سلسلہ: مشی خان نے خواتین سے اہم اپیل کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر لیک ویڈیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین انفلوئنسرز سے اہم اپیل کی ہے۔
مشی خان نے حالیہ ویڈیو پیغام میں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا، اس رجحان کو “پریشان کن” قرار دیا اور کہا کہ اس کا بڑھتا ہوا سلسلہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے اس سنگین معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: یہ دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے کہ نجی ویڈیوز کے لیک ہونے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ جو لوگ اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہیں، وہ اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

مشی خان نے نوجوان خواتین کو خبردار کیا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور اپنی ذاتی تصاویر یا ویڈیوز کسی کے ساتھ، یہاں تک کہ اپنے منگیتر کے ساتھ بھی شیئر کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اکثر بلیک میلنگ اور بدترین حالات میں خودکشی جیسے سانحات کا سبب بنتے ہیں۔
انہوں نے گلگت بلتستان کی ایک نوجوان لڑکی سمیت دیگر متاثرین کے المناک واقعات کا بھی ذکر کیا، جنہیں ان کی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔