بین الصوبائی روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کو رات کے وقت سفر نہ کرنے کے ہدایات جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات جن کی بسیں ،کوچز ،منی بسیں وغیرہ کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چل رہی ہیں۔ انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر کل بمورخہ 20 نومبر 2024ء کو اپنی بسیں رکوچز وغیرہ کوصبح کے اوقات میں نکالے اور رات کو سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس ضمن تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس اطلاعی نوٹس پر عمل درآمد یقینی بنا کر حکومت کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں تا کہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔