کوئٹہ ، رواں برس 26 بچے اغوا ہوئے ، پولیس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پولیس کے مطابق کوئٹہ میں رواں برس بچوں کے اغوا کے 26 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ اغوا برائے تاوان کے مقدمات ہیں۔تاوان کی وصولی کی غرض سے اغوا کیے گئے دو بچے بازیاب کرا لیے گئے جبکہ ایک بچے کی لاش ملی۔ دو بچے اب تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔دیگر وجوہات کی بنا پر اغوا ہونے والے 21 میں سے 13 بچے اب تک لاپتہ ہیں