افغانستان کی خاتون والی بال کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں والی بال کی خاتون قومی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی مزہجان سادات نے اپنی ٹوئٹ میں فیفا اور کینیڈا کے وزیر اعظم سے افغانستان کی خاتون کھلاڑیوں کے انخلا میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی کھلاڑی کو تیز دھار چھری سے ذبح کردیا گیا۔مزہجان سادات نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک مردہ خاتون کی گردن پر چھری پھیرنے سے گہرا زخم دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول یہ تصویر ان کی ساتھی کھلاڑی کی ہے۔
قبل ازیں یہی تصویر افغانستان کے ایک سماجی ورکر نے بھی شیئر کی تھی اور طالبان پر والی بال کی خاتون کھلاڑی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔سماجی کارکن زالا زازئی کے مطابق اس وقت کابل میں 30 کے قریب والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی بیرون ملک جانے کی امید لیے موجود ہیں لیکن کہیں بھی ان کی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے جب کہ ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔
طالبان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

10 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

10 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

11 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

11 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

11 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

11 hours ago