کوئٹہ: ریلوے ملازمین کا ریلوے اسٹیشن پر احتجاج

احتجاج زرغون روڈ پر ریلوے افسران کے بنگلوں کی دیواریں گرانے کے خلاف کیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا ہے۔
احتجاج زرغون روڈ پر ریلوے افسران کے بنگلوں کی دیواریں گرانے کے خلاف کیا گیا۔
احتجاج کے باعث جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے افسران کے بنگلوں کی دیواریں گرانا ماورائے عدالت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیو ڈی پی عملے نے زرغون روڈ پر ریلوے افسران کے بنگلوں کی دیواریں گرائی تھیں۔